خاموش سی آنکھوں میں انجان سا چہرہ ہے
دل کی ویران گلی میں یہ کون آگیا ہے
کون ہے وہ جس کی آمد سے پہلے ہی
دل بے طرح دھڑکا ہے،بے تاب ہو گیا ہے
کیوں آنکھ میں ہیں آنسو، کیوں دل اداس ہے یہ
یہ غم میرا اپنا ہے یا غم یہ تیرا ہے
لوگوں نے الفتوں کے روشن دیے کیے تھے
سب جل رھے ھیں لیکن بس میرا بجھ گیا ہے
باہر گلی سے کوئ گزرا نہیں ہے لیکن
خوشبو سی آ رہی ہے، دروازہ کھل گیا ہے
اک بار تو یہ کہہ دو کہ وہ تم ہی ہو
دل جس کا منتظر تھا،دل میں جو آگیا ہے