کون جیتے گا یہی شرط
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiکون جیتے گا یہی شرط لگی ہوئی ہے
ہارتا کون ہے اب قوم ڈری ہوئی ہے
گرنے کے بعد اسے ہوش نہیں آیا ہے
جسم پر مٹی ابھی تک ہی جمی ہوئی ہے
جانے کس نے یہ کیا وار ہے چوری چپکے
غور سے دیکھو شجر شاخ کٹی ہوئی ہے
دور سے آئے ہیں آثار نظر غربت کے
کہہ دیا ہے اسے دستار پھٹی ہوئی ہے
اتنی مہنگائی ہے کم دام نہیں لوں گا میں
رہنے دو بس یہ مکی میری بکی ہوئی ہے
عشق کے مارے یہاں لوگ سبھی ہیں اکٹھے
اب چلے آؤ یہ محفل تو سجی ہوئی ہے
ملتے عشاق ہیں بے لوث محبت سے جب
جھک نہیں پائے نظر ان کی اٹھی ہوئی ہے
لوگ شہزاد غریبوں کی کرتے ہیں مدد
کب سے ہی رسمِ درینہ تو چلی ہوئی ہے
More Love / Romantic Poetry






