کچھ حادثات وجہِ شناسائی بن گئے

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

ہم جب سے ایک گل کے تمنائی بن گئے
ہر آتی جاتی رُت کے تماشائی بن گئے

کچھ سلسلوں کو توڑ گئے چند واقعات
کچھ حادثات وجہِ شناسائی بن گئے

محرومیوں نے ہم کو تماشا بنا دیا
پھر یوں ہوا، خود اپنے تماشائی بن گئے

جو آتشِ فراق میں جلتے رہے وہ دل
کندن ہوئے تو حسن کی زیبائی بن گئے

طارق، کہا تھا اُس نے کہ بربادِ عشق رہ
سو ہم بھی اُس کے قول کی سچائی بن گئے

Rate it:
Views: 629
28 Feb, 2009