کچھ دیر اور نظروں کے سحر میں رہنے دیجیۓ
Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston
کچھ دیر اور نظروں کے سحر میں رہنے دیجیۓ
قطرہ قطرہ اس تن میں جامِ سحر کو اترنے دیجیۓ
تقاضہ احترام میں دہلیز پے آپکی خاموش آبیٹھے
تقاضہ مہماں نوازی میں آپ لگی پیاس مٹا دیجیۓ
کون جانے پھر کب لوٹ کرآیئں پردیسی پردیس سے
ہونٹوں سے نہ سہی نگاہوں سے جامِ محبت پلا دیجۓ
سوالی بنکے آے در پے آپ کے پیغامِ محبت لے کے
چلمن پلکوں کی ا ٹھا کے آپ جواب محبت سنا دیجیۓا
More Love / Romantic Poetry






