Add Poetry

کچھ دیپ محبت کے جلانے کے لیے آ

Poet: توقیر اعجاز دیپک By: شاہد علی خان, Karachi

کچھ دیپ محبت کے جلانے کے لیے آ
آ پھر سے کوئی شام سجانے کے لیے آ

بے رنگ سا امبر ہے کئی بیتے ہیں ساون
پھر کوئی دھنک مجھ کو دِکھانے کے لیے آ

میں دشت کی مٹی ہوں تو پربت کا ہے جھرنا
آ میری کبھی پیاس بجھانے کے لیے آ

فرقت کا یہ موسم مرا دم گھونٹ رہا ہے
سانسوں سے مری سانس ملانے کے لیے آ

جاتے ہوئے کہہ جانا کہ ہم پھر سے ملیں گے
جھوٹی ہی سہی آس لگانے کے لیے آ

مایوس سا پنچھی ہے نشیمن میں جو بیٹھا
تو اس کو فضاؤں میں اڑانے کے لیے آ

میں ایک زمانے سے ہوں بیگانہ سا خود سے
تو مجھ کو مرا حال سنانے کے لیے آ
 

Rate it:
Views: 1
10 Nov, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets