Add Poetry

کچھ سنا

Poet: Waheed Mughal By: Hafiz Muhammad Waheed, Narang Mandi

کچھ سنا! بک رہی ہیں وفائیں
کوئی پذیرائی نہیں دیتا

اٹی ہیں اشکوں سے رشتوں کی پلکیں
کچھ سمجھ نہیں آتا، کچھ سجھائی نہیں دیتا

شور ہے، قہقہے ہیں، روشنیاں بہت ہیں
کوئی بول محبت کا یہاں سنائی نہیں دیتا

عجب انداز سے گھیرا ہے مفلسی نے اس کو
سودا تو دیتا ہے مہرباں سودائی نہیں دیتا

سنبھال لو وحید جو ہیں رشتے پیارے
دور تک کوئی اور پیارا دکھائی نہیں دیتا

Rate it:
Views: 509
31 May, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets