کہاں دل کا قرار ملتا ہے

Poet: syed ishtiaq hussain kazmi By: waqas shah, rawalpindi

کہاں دل کا قرار ملتا ہے
بعد مدت کے یار ملتا ہے

اک لمحہ خوشی کا ملتا ہے
غم کتنا بے شمار ملتا ہے

کیا کریں کہاں چلے جائیں
ہر مسیحا فنکار ملتا ہے

راز اس وقت افشاں ہوتا ہے
رازداں جب کوئی یار ملتا ہے

اب تو حاکم کے چاہنے والوں میں
ہر کوئی ہریص اقتدار ملتا ہے

عداوت جہاں بھی ہوتی ہے
وہیں یہ پیار ملتا ہے

جو بھی محبت کرنے والے ہیں
اشتیاق زہن ان کو بیکار ملتا ہے
 

Rate it:
Views: 523
11 Sep, 2011