Add Poetry

کہاں سنو گے کہاں تک سناؤں درد دلِ بے قرار کا

Poet: داد بلوچ فورٹ منرو By: Dad Baloch, DG khan

کہاں سنو گے کہاں تک سناؤں درد دلِ بے قرار کا
آکےسن لے آکے دیکھ لے ذرا نقش مٹ چکے ہیں رخسار کا

جدائی میں آنسو آنکھوں میں آئیں دن وہ سہانے یاد آئیں
عیادت کو لوگ روز آئیں مگر حال تک نہ پوچھا بیمار کا

اخلاص کو ڈھونڈ نہ پائیں دشمنے کچھ اور بھڑ کائیں
بن بادل اولے برسائیں یہ حالات ہیں میرے کہسار کا

سوچوں میں دراڑیں پڑ جائیں بد گمانی کچھ اور بڑھ جائیں
پھول سے خوشبوں چھین نہ جائیں فکر ہے مجھ کو گلزار کا

کیا کریں شکوہ غیر کا دادؔ اپنے بھی اپنے کب تھے
فرقتوں میں جینا اپنے غم کو پینا دل توڑ دیا اشکبار کا

Rate it:
Views: 899
29 Mar, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets