کہاں ہو تم میرے ہمراز

Poet: UA By: UA, Lahore

کہاں ہو تم میرے ہمراز
سنا دو پھر وہی آواز

سیکھا دو جینے کا انداز
جگا دو دل میں سوز وساز

جدائی کے غم سہتے ہیں
بڑی مشکل میں رہتے ہیں

پل پل مرتے رہتے ہیں
پل پل جیتے رہتے ہیں

مگر ہم چپ ہی رہتے ہیں
کسی سے کچھ نہ کہتے ہیں

کہیں کس سے کہیں بولو
سنیں کس کی سنیں بولو

نہیں کوئی میرا دم ساز
تمہی تو ہو میرے ہمراز

کہاں ہو تم میرے ہمراز
سنا دو پھر وہی آواز

سیکھا دو جینے کا انداز
جگا دو دل میں سوز وساز

Rate it:
Views: 600
30 May, 2009