کہتے ہو بزم میں برا مجھ کو
Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississaugaزندگی کی یہ ہی حقیقت ہے
مجھے آپ سے محبت ہے
یارو اب کسی سے کیا ڈرنا
جان دینا تو اپنی عادت ہے
کہتے ہو بزم میں برا مجھ کو
یہ بھی کوئی بھلا شرافت ہے
مجھ پر اور التفات دنیا کا
سر بسر آپ کی عنایت ہے
تم تو بچھڑ ے ہو تمھیں کیا معلوم
اپنی ہر سانس اک قیامت ہے
پیاس سے یہ کھلا عارف
پیار تو صحرا کی تمازت ہے
More Love / Romantic Poetry






