کہیں ایسا نہ ہو دامن جلا لو
ہمارے آنسؤں پر خاک ڈالو
منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
ہمیں سب سے خفا ہو کر منا لو
بہت روئی ہوئی لگتی ہے آنکھیں
مری خاطر ذرا کاجل لگا لو
اکیلے پن سے خوف آتا ہے مجھ کو
کہاں ہو اے مرے خوابوں خیالوں
بہت مایوس بیٹھا ہوں میں تم سے
کبھی آکر مجھے حیرت میں ڈالو