کہیں سویرا دیکھ کر ٹھہرنا پڑتا ہے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiکہیں سویرا دیکھ کر ٹھہرنا پڑتا ہے
 جیسے کوئی اندھیرا دیکھ کر گرنا پڑتا ہے
 
 یہ مجبوریاں بھی کہاں کہاں دھکیلتی ہیں
 جہاں راہ نہیں جاتی وہاں جانا پڑتا ہے
 
 یہاں آنکھ سے آنکھ چرا لیتے ہیں لوگ
 نگاہ کو نگاہ سے بس جھیلنا پڑتا ہے
 
 تیری کشمکش کئی نغمے چھیڑ بیٹھی
 پھر گیتوں کو فضاؤں میں گُھلنا پڑتا ہے
 
 پانے کے لئے کوئی ایک رمز ہے باقی
 کھونے لیئے تو ہر لمحہ کھونا پڑتا ہے
 
 جس تن لاگے، سو ہی تن جانے
 ارمان تو سبھی اپنے مگر تڑپنا پڑتا ہے
 
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 