Add Poetry

کہ میں ہی بھولتی ہوں ؟

Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: نوشین فاطمہ عبدالحق, جدہ , المملکہ العربیہ السعودیہ

فلک سے کوئی تارا تھا کہ میں ہی بھولتی ہوں؟
وہ بھی اتنا ہی پیارا تھا کہ میں ہی بھولتی ہوں؟

جسے ساگر سمجھ کر میں گلہ کرتی رہی تھی
وہ کوئی خشک صحرا تھا کہ میں ہی بھولتی ہوں؟

بڑی مدت لگی اس کو مٹانے میں مری جاں !
جفا کا رنگ گہرا تھا کہ میں ہی بھولتی ہوں؟

وفاؤں کو کبھی جو ناز رہتا تھا کسی پر
انھیں میرا سہارا تھا کہ میں ہی بھولتی ہوں؟

مجھے دریا کی گہرائی سے اندیشہ نہیں تھا
جہاں ڈوبی کنارہ تھا کہ میں ہی بھولتی ہوں؟
 

Rate it:
Views: 305
31 Jul, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets