ابھی کل کی بات ہے
کیا آج بھی تمہیں یاد ہے
ہمارا وہ
بِیتا ہوا کل
جب ہم تمیں
اپنے پَل پًل کا
حساب دِیا کرتے تھے
اور تمہارے
ہر ایک لمحے کا
حساب رکھا کرتے تھے
حساب لگا سکتے ہو
کیا تم بتا سکتے ہو
کہاں کھو گئے
وہ سارے لمحے
کہاں کھو گئے
وہ سارے پَل
کیا آج بھی تمہیں یاد ہے
ہمارا وہ
بِیتا ہوا کل
ابھی کل کی بات ہے
جب ہم تمیں
اپنے پَل پًل کا
حساب دِیا کرتے تھے
اور تمہارے
ہر ایک لمحے کا
حساب رکھا کرتے تھے