Add Poetry

کیا ایسا بھی ممکن ہے

Poet: Benish Sana By: Benisha Sana, Gujrat

کسی نے مجھ سے پو چھا تھا۔۔۔
کیا ایسا بھی ممکن ہے؟

کسی کے بات کر نے سے۔۔۔
کسی کے دو لفظ کہنے سے
دھٹر کن تھم سی جاتی ہو
کیا ایسا بھی ممکن ہے؟

کسی کے مسکرا نے سے
ذرا سا رک کے جا نے سے
جو اپنے سا تھ نہ چلتا ہو
اسی کے ساتھ میں آنے سے
دھٹر کن تھم سی جاتی ہو
کیا ایسا بھی ممکن ہے؟

چا ہے خیا ل کسی کا ہو
چا ہے بات کسی کی ہو
مخفل میں دبے لفظوں
کسی کا ذکر آنے سے
دھٹر کن تھم سی جاتی ہو
کیا ایسا بھی ممکن ہے؟

اک پل کو میں نے سوچا تھا
اور اپنے دل میں جھانکا تھا

پلکوں کے دریچے سے
اک عکس کو میں دیکھا تھا
اور میرے دل نے بولا تھا

ہاں ایسا بھی ممکن ہے

Rate it:
Views: 395
11 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets