کیا بتاؤں اسے
Poet: NS By: NS, lahoreکیا بتاؤں اسے
کیا ہے وہ میرے لیے
میری صبح کا آغاز ہے
میری شب کا اختتام ہے
میرے دن رات ہی نہیں
میرے ماہ و سال بھی ہے
میرے دکھ درد میری زندگی
میرے جذبات ہے
میری فرصتوں میں ہے
میری مصروفیات میں ہے
وہ مجھ سے دور ہے لیکن
میری یادوں کے حصار میں ہے
میری بہار میری خزاں ہی نہیں
میرے دل کا موسم بھی ہے
میرا چاند میرا سورج
میری دنیا ہے
اگر نہیں ہے تو بس
وہ خدا نہیں ہے اور
میرا نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






