کیا بتائیں اس دل کا حالِ زار کیسا ہے؟
Poet: نویدصدیقی By: نویدصدیقی, Lodhranکیا بتائیں اس دل کا حالِ زار کیسا ہے؟
کیسی بے بسی ہے یہ ؟اختیار کیسا ہے؟
زخم زخم کرتا ہے وصل میں سخن اس کا
روپ میں محبت کے اس کا پیار کیسا ہے؟
آئینے میں اپنی ہی شکل گر نہیں دیکھی
بے سبب نگاہوں میں پھر خمار کیسا ہے؟
اسوہء محمد پر جوعمل نہیں کرتا
کیسا امتی ہے وہ؟پیروکار کیسا ہے؟
بزمِ دوستاں بھی ہے،رات بھی ،ستارے بھی
"ایسی رونقوں میں وہ سوگوار کیسا ہے؟"
مشکلوں سے گھبرا کر،سوچتا ہوںمیں اکثر
جسم و جاں سے یہ رشتہ برقرار کیسا ہے؟
دل،نوید کہتا ہے،اب نہیں ملے گا وہ
پھر یہ رُت بدلنے کا انتظار کیسا ہے؟
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad