کیا بتاہیں تم بن کیسے بسر ہو رہی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کیا بتائیں تم بن کیسےگزر ہو رہی ہے
زندگی بڑی مشکل سےبسر ہو رہی ہے

نا جانے یہ کتنی دیر ابھی اور برسےگی
جو غم کی بارش شام و سحرہو رہی ہے

ہماری محبت کے کتنے چرچےہو رہےہیں
لگتا ہے دنیا کو کچھ کچھ خبر ہورہی ہے

میری جدائی میں جیسی تمہاری کیفیت ہے
کچھ اسی طرح کی حالت ادھر ہو رہی ہے

سپنوں کی دنیا سےتم لوٹ بھی آؤ اصغر
جس دنیامیں رہتےہواسکی سحر ہو رہی ہے

Rate it:
Views: 411
30 Jul, 2011