Add Poetry

کیا ملا مجھکو پیار کر کے

Poet: NEHAL GILL By: Nehal, Gujranwala

کیا ملا مجھکو پیار کر کے
جینا رکھ لیا اپنا دشوار کر کے

ناجانے کس قسم کے لوگ تھے
توڑ گئے وعدے جو ہزار کر کے

دل نہ دیتے تو کیا کرتے ہم
اُس نے یُوں دیکھا مجھے سنگار کر کے

ملے فریب کے کانٹے مجھے عمر بھر
اِک کومل پھول پے اعتبار کر کے

خود سوتے ہیں شاد مان وہ
مجھے خوابوں میں بیدار کر کے

دوست تو کوئی نہیں زندگی میں
چلو دیکھتے ہیں دشمن شمار کر کے

آگئی یاد بے وفا کی مجھے آج پھر
رو پڑا چاند کا دیدار کر کے

آخری ارمان تھا اُس سے ملنے کا
وہ بھی توڑ دیا انکار کر کے

ھو گئے ہیں وہ آج خدا پرست نہال
عشق کا مجھے گناہگار کر کے

 

Rate it:
Views: 308
27 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets