کیا کرے گا اب کرکے وہ عداوت میری
Poet: syed ishtiaq hussain kazmi By: waqas shah, RAWALPINDIکیا کرے گا اب کرکے وہ عداوت میری
اک زمانے سے مٹا پایا نہ جو محبت میری
میرے قاتل سے توکہیں بہترتھا تو کافر ہوتا
کتنے چہروں سے مٹا پائے گا اب رنگت میری
رخ بدل لو مگر دیکھ لو اپنی جانب
ڈھونڈتے پھرو گے جگہ جگہ یہ الفت میری
ہو کے دشمن بھی چلے آؤ تو حاضر ہیں
تا قیامت اب محبت ہےعادت میری
کسی کو دیکھ کر اسے دیکھتے رہنا اکثر
یہی بری لگتی ہے لوگوں کو اک عادت میری
جس سے وابسطہ رہے دل کے رشتے اکثر
بھول بیٹھا ہے اب تو وہ ہی شناخت میری
More Love / Romantic Poetry






