Add Poetry

کیسے بسر ہوئی زندگی کبھی آکر دیکھ لینا

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

کیسے بسر ہوئی زندگی کبھی آکر دیکھ لینا
کیا کیا حشر ہوئی بندگی کبھی آکر دیکھ لینا

تمہیں بھی شک کہ میرا جہاں شاد ہے
جہاں کی بھی درندگی کبھی آکر دیکھ لینا

اُس بانکپن کے بعد کچھ خلشیں بڑہ گئی
حدوں میں نہ رہی سادگی کبھی آکر دیکھ لینا

فضاؤں کی شدت سے کتنے لامکاں ہوئے
ان ہواؤں کی عمدگی کبھی آکر دیکھ لینا

اِس عالم سے جُڑ کر تجھے نام تو ملا
مجھے ملی جو تحفگی کبھی آکر دیکھ لینا

تیری آنکھ سے مستی ملی جو سنتوشؔ
اُس کیف کی بزرگی کبھی آکر دیکھ لینا

 

Rate it:
Views: 270
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets