کیوں اداس بیٹھے ہو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

آج کیوں اس طرح اداس ہو بیٹھے ہو
کیا تم بھی کسی کو کھو بیٹھے ہو

تمہاری آنکھوں سے یوں لگتا ہےدوست
جیسے کسی کی یاد میں رو بیٹھے ہو

کہا تھا محبت تم کو راس نہ آئے گی
پھر کیوں خود کو اس میں ڈبو بیٹھے ہو

یہ مر کر بھی تمہارے ساتھ رہے گی
اس کی تصویر جو دل میں سمو بیٹھے ہو

اب تو محفلوں میں آیا جایا کرو اصغر
کئی سال آنسوؤں کے ہار پرو بیٹھے ہو

Rate it:
Views: 1501
23 Sep, 2008
More Love / Romantic Poetry