Add Poetry

کیوں نہیں

Poet: By: Sadaf Munir, lahore

الہی مجھے تو بتا کیوں نہیں ہے
میری زندگی میں وفا کیوں نہیں ہے

نہیں جس کے دل میں میری کوئی چا ہت
مجھے وہ صنم بھولتا کیوں نہیں ہے

مجھے دشمنوں سے محبت ہوئی کیوں
مجھے دوستوں سے گلہ کیوں نہیں ہے

سفر میں ہی جیوں گزاروں گی کب تک
مجھے منزلوں کا پتا کیوں نہیں ہے

میں جس سے زمانے کا ہر رنگ دیکھوں
میری اآنکھ مین وہ ضیا کیوں نہیں

مجھے زندگی سے محبت اگر ہے
تو جینے کا بھی حوصلہ کیوں نہیں ہے

تو احساس جس کے لیے جی رہی ہے
وہ تیرے لیے سوچتا کیوں نہیں ہے

Rate it:
Views: 341
02 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets