کیوں وہ بھلا ہم سے بات کرے گا
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadکیوں وہ بھلا ہم سے بات کرے گا
 سدا وہ تو اب ہم سے دور رہے گا
 
 طلب تھی اُسے جس کی ملا ہے اُسے
 دیکھ کر ہمیں وہ اب ہم سے دور رہے گا
 
 کون کرے گا اب وعدہ کسی سے
 بھلا اب کون ساتھ جیئے مرے گا
 
 کون ملا کر اب نظروں سے بھی نظر
 حال دل کا اب نگاہوں سے پڑھے گا
 
 ساجد یونہی راہ میں بیٹھ کر کب تک 
 کوئی کسی کی یاد میں جلے گا
More Love / Romantic Poetry






