کیوں پریشان ہوئے میری طرح

Poet: UA By: UA, Lahore

کیوں پریشان ہوئے میری طرح
کیوں حیران ہوئے میری طرح

کیسے جانے میری حیرانی وہ
کس طرح سمجھے پریشانی وہ
میں نے خود ایک لفظ بھی نہ کہا
کیسے سمجھے میری کہانی وہ
بھول کے اپنے سبھی ناز و انداز
کیوں مہربان ہوئے میری طرح

کیوں پریشان ہوئے میری طرح
کیوں حیران ہوئے میری طرح

میرے جیسے تو وہ کبھی نہ تھے
ماسوا اپنے کسی کے بھی نہ تھے
مثل عاشق کے وہ محبوب ہوئے
خود سے انجان ہوئے میری طرح

کیوں پریشان ہوئے میری طرح
کیوں حیران ہوئے میری طرح

وہ جو ہر آن خود پسندی میں
وہ تھے مشہور عقلمندی میں
اپنا تن من تیاگنے کے لئے
وہ بھی نادان ہوئے میری طرح

کیوں پریشان ہوئے میری طرح
کیوں حیران ہوئے میری طرح

Rate it:
Views: 429
21 Nov, 2013