کیوں ڈرتے ہو
جب دعوٰہءِ الفت کرتے ہو
کیوں تمنا کرتے ہو
جب اظہارِ تمنا سے ڈرتے ہو
پھونک ڈالو ہر آرزو
نوچ ڈالو خواب سارے
جِنکی تعبیر پانے سے ڈرتے ہو
کیوں آنکھوں میں نِت نئے خواب
سجانے کی فکر کرتے ہو
جبکہ خوابوں کے بکھر جانے سے
تم ڈرتے ہو
کیوں دیکھتے ہو ایسے خواب
جنکی تعبیر پانے سے ڈرتے ہو
کیوں ڈرتے ہو
جب دعوٰہءِ الفت کرتے ہو
کیوں تمنا کرتے ہو
جب اظہارِ تمنا سے ڈرتے ہو