گر تیرے چہرے سے بے بقابی ہو جائے

Poet: Amjad Iqbal By: Amjad Iqbal, Chakwal

گر تیرے چہرے سے بے نقابی ہو جائے
سیاہ رات میں نور آفتابی ہو جائے

گر چھو لے گھٹا تیرے ہونٹوں کو
سیاہ بادل بھی گلابی ہو جائے

گر بکھر جائیں تیری زلفیں
دو عالم میں بے تابی ہو جائے

تیری مست آنکھوں کو دیکھ کے
قاضی بھی شرابی ہو جائے

Rate it:
Views: 822
30 Jan, 2009