گزرتے وقت کا دستور ہوگا
مری سوچوں میں وہ مشہور ہوگا
چراغاں دل میں ہوتا ہے نظر میں
مگر دل میں کہیں مغرور ہوگا
خیالِ وصل سے دل کے نگر میں
ابھر آتا ہے دل سےچور ہوگا
مرے چاروں طرف ہی کیوں اگے غم
محبت کی عجب زنبور ہوگا
میں صحرا غم کا ہوں پھیلا ہوا اک
غمو ں کو دیکھ کر مزکور ہوگا
گئے موسم نظر میں چھا گئے پھر
خموشی کی عجب سر گور ہوگا
وہ بچھڑا ہے تو یاد آیا ستم گر
سہانی شام میں رنجور ہوگا
بڑی پُر کیف تھی شب کی سیاہی
ترے جذبے کا پھر یہ طور ہوگا
ابھی شاداب ہیں آنکھیں لہو سے
مجھے تو لمحہ یہ مسرور ہوگا
میسر ہی نہیں انساں یہاں پر
کہ جاناں شاعری سے دور ہوگا
اتر کر دل کے آئینوں میں وشمہ
زمانے پھر مجھے مغرور ہوگا