گزر رہی ہے زندگی بڑی شان سے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMگزر رہی ہے زندگی بڑی شان سے
سلامت لوٹ آیا ہوں ہرامتحان سے
زیست کے سمندر میں بڑےبھنورتھے
میں گبھرایا نہیں ہوں کسی طوفان سے
بھلےدنوں میں سبھی رشتہ داربن جاتےہیں
جب وقت پڑے تو ہو جاتے ہیں انجان سے
وہ جو میرےدل میں چوری گھس آیا ہے
اس نے کوئی ساز بازکی ہو گی دربان سے
جس کی خاطر سجائےرکھتا ہوں اپنا گلشن
اب وہ شخص گزرتا نہیں میرےگلستان سے
More Love / Romantic Poetry






