Add Poetry

گھاؤ ہرا ہوا پھر پرانی یاد کا

Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisburg pa usa

گھاؤ ہرا ہوا پھر پرانی یاد کا
قصہ کیا سناؤں میں دل برباد کا

بیٹھے ہیں دیکھے وہ سائے کے انظار میں
پتھر نہیں رکھا گیا جس دیوار کی بنیاد کا

میں تو رہنا چاہتا تھا قفس میں عمر بھر تمام
پر جی بھر گیا ہائے مجھ سے خود ہی صیاد کا

جب چاند چکوری کو کچھ نہ دے سکا
پھر فائدہ کیا ہوگا تجھ سے فریاد کا

سناٹا رہا رات بھر مار گئی تنہائی
برا ہو تیرے اس شہر آباد کا

چہرا گلاب سرخ کا دیکھ لیا ہے واہ
اک اور چراغ جل اٹھا اپنی ارشد مراد کا

Rate it:
Views: 378
10 Oct, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets