Add Poetry

ہتھیلی پہ دل رکھ کے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

گھر والوں سے کر کے جھوٹے بہانے نکلے
روٹھے یار کو آج ہم منانے نکلے

میرے دل کے کھنڈرات کی جب کھدائی ہوئی
وہاں سے کئی لوگوں کے ٹھکانے نکلے

میرے اشعار کو جب اس نے غور سے پڑھا
وہ سارے کے سارے فلمی گانے نکلے

اسے جو دیکھتا ہے وہی دل ہار جاتا ہے
اپنی ہتھیلی پہ دل رکھ کر ہم دیوانے نکلے

جھوٹا پیار تو مل جاتا ہے دولت کے سہارے
ایسی چاہت سے نا کبھی دل کے ویرانے نکلے

Rate it:
Views: 528
31 Mar, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets