ہجراں

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

یو کسی شب
کسی شام
میں تمہیں
بھلانا چاہوں تو
میرا بدن یوں کانپ اٹھے
کہ جیسے دھڑکنوں کا ربط
کہیں کھوگیا
کہ جیسے چند ساعتوں میں
صدیوں کا سفر ہوگیا
عجب خامشی کے گھیرے میں
میں چھپا ہوں کہیں
اور
تنہائیوں کے پہرے
میرے چار سو ہوں

Rate it:
Views: 300
21 Jul, 2011