ہمارےبھی مقدر کےستارےجگمگائےہیں
بڑی مدت کےبعدوہ ہم سے ملنے آئےہیں
اس کہ ہجر کی دھوپ میں اوڑھ رکھےہیں
میرےسر پہ جواس کی یادوں کےسائےہیں
کاش وہ انہیں ایک نظر آ کر دیکھ سکے
اسکی یاد میں جوپیار کےشہربسائےہیں
محبت کرنےکےبعد ہم پہ یہ راز کھلا
دکھ سب اپنےہیں سکھ سب پرائےہیں
سدا نیند سےبوجھل رہتی ہیں آنکھیں
پل بھر بھی نہ کبھی سو پائے ہیں