ہجر رہا نہ وصال رہا
کوئی خواب نہ خیال رہا
کچھ ایسی ادا سے بچھڑے وہ
پھر چاہتوں کو زوال رہا
اجڑی دل کی دنیا ایسی
حال ہمیشہ بے حال رہا
بیت گئے دن محبت والے
کوئی ماہ رہا نہ سال رہا
اب حسن کے مالک ہیں خزانے والے
پرستار ہمیشہ کنگال رہا
اب عوام فاقے سے مرتی ہے
حاکم حریص مال رہا
سب زاہد بن بیٹھے ہیں
کوئی نیت رہی نہ اعمال رہا
اب سفید پوشوں کے زمانے میں
کوئی بھرم رہا نہ خیال رہا
اب توبہ توبہ کرو اشتیاق
جوانی رہی نہ مال رہا