ہر ایک شخص میں مجھ کو وہ دیکھتا کیوں ہے

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

ہر ایک شخص میں مجھ کو وہ دیکھتا کیوں ہے
مجھے گنوا کے وہ مجھ سا ہی ڈھونڈتا کیوں ہے

اسے جو پیار ہے مجھ سے تو پھر ملے مجھ کو
مجھے وہ ہجر کی زد میں اجاڑتا کیوں ہے

وہ صرف مجھ کو دکھاۓ یہ حسن و ناز و ادا
ہر ایک شخص کو الجھن میں ڈالتا کیوں ہے

وہ چاہے جس سے کرے پیار پر کرے تو سہی
وہ روز پیار کے خیمے اکھاڑتا کیوں ہے

سوال کر کے مجھے اس نے لاجواب کیا
کہ رات دن تو مرے پیچھے بھاگتا کیوں ہے

کبھی تو اپنے بھی اندر وہ خامیاں ڈھونڈے
زمانہ میرے گریباں میں جھانکتا کیوں ہے

جو صرف میرا ہے باقرؔ وہ صرف میرا رہے
وہ سارے شہر میں الفت کو بانٹتا کیوں ہے

Rate it:
Views: 393
01 Aug, 2016