Add Poetry

ہر تراشا ہوا پتھر دیوتا ٹھہرے

Poet: Kamran.Wassal By: Eisha, Gujranwala

ہر تراشا ہوا پتھر دیوتا ٹھہرے
میرے مسجودِ محبت بھی آج خد ا ٹھہرے

اک وقت کہ سانسوں کی ڈور ہی نہ سلجھتی تھی
اور آج زندگی کا ہر لمحہ میرے سوا ٹھہرے

پتھروں کے دیس میں شیشے جیسے خواب سجائے
آئے باغیِ تمدن بتا کہاں اب وفا ٹھہرے

میری خودی کو سکوں میرے بکھرنے سے ہے
یا پھر میرا جینا ہی جینے کی سزا ٹھہرے

میری آغوش میں وہ لذتِ لمس سے آشنا ہوا
اور اُس کی آغوش آج اپنی فنا ٹھہرے

کیسے بھول جاؤں میں اُس درد کے پیامبر کو وصل
اک لمحہ بھی جو رہوں غافل تو زندگی گناہ ٹھہرے

Rate it:
Views: 445
08 Jul, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets