ہر دوا بےاثر ہے بجز شاعری
Poet: نوشین فاطمہ عبدالحق By: nosheen fatima abdulhaqq, Multanآپ کی ہو جو مرضی کیا کیجیے
دل نہ چاہے اگر مت وفا کیجیے
اس طرح میرے حق میں بهلا کیجیے
مسکرا دیجیے ، خوش رہا کیجیے
اپنی خوشیاں مقدم رکها کیجیے
اور میرے لیے بس دعا کیجیے
مر ہی جائیں گے ہم ، غم کے سائے تلے
اور کچه دیر بس حوصلہ کیجیے
محفل دشمناں ہی میں جا کر بنی
جب نہ ہو کوئی اپنا تو کیا کیجیے
ہر دوا بےاثر ہے بجز شاعری
نیم پاگل ہے نوشی ، دعا کیجیے .
More Love / Romantic Poetry






