ہر روز وہ ہم سے ملنے کا وعدہ کرتا ہے

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

ہر روز وہ ہم سے ملنے کا وعدہ کرتا ہے
ہو نہ جائے رسوا ملنے سے تھوڑا ڈرتا ہے

بہت ہے شرمیلا سا میرا دوست اسلئے
مجھے پاس بلانے سے تھوڑا ڈرتا ہے

نابلد ہے محبت کرنے کے اندز سے
اظہار الفت کرنے سے تھوڑا ڈرتا ہے

دور سے مسکرا کر ہمیں دیکھتا ہے
قریب آنے سے تھوڑا ڈرتا ہے

کچھ تو ہے اس کے پاس ہمیں دینے کو
شاید دل اپنا ہمیں دینے سے ڈرتا ہے

Rate it:
Views: 509
22 Mar, 2013