Add Poetry

ہر شام کہتے ہو کل شام ملیں گے

Poet: شاکر By: Shaman, Lahore

ہر شام کہتے ہو کل شام ملیں گے
آتی نہیں وہ شام جس شام ملیں گے

اچھا نہیں لگتا مجھے شاموں کا بدلنا
کل شام بھی کہتے تھے کہ کل شام ملیں گے

اتی ہے جو ملنے کی گھڑی کرتے ہو بہانے
ڈرتے ہو, ڈراتے ہو , الزام ملیں گے

یہ راہ محبت ہے یہاں چلنا نہیں آسان
اس راہ پے تم جس سے ملو بدنام ملیں گے

دل لے کے وہ ہمارا آرام سے بولے
بس خواب کی صورت تمیں دام ملیں گے

امید ہے وہ دن بھی کبھی آئیں گے سن لو
ہم تم سے ملیں گے تو سر عام ملیں گے

Rate it:
Views: 2027
01 Nov, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets