Add Poetry

ہر شخص کی شخص سے شکایت بڑہ چکی ہے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

ہر شخص کی شخص سے شکایت بڑہ چکی ہے
یہاں طعن اور تشنیع کی روایت بڑہ چکی ہے

کوئی تکبر سے کہتا ہے کوئی کہہ کر مکرتا ہے
روز کے معمول یہی اشاعت بڑہ چکی ہے

عہد و شرط پہ بڑا شور و غل جہاں میں
رسم سنجیدگی میں بھی عداوت بڑہ چکی ہے

کوئی بھی دامن کہیں باضابطہ نہیں رہتا
دغاؤں کی بھی باطل عنایت بڑہ چکی ہے

یہاں زبان بھی عیاں کچھ نہیں کرتی
نگاہ ہی نگاہ میں رسالت بڑہ چکی ہے

وہ سب تقلیدیں اب مثالیت پر ہی آگئی
وعظوں کی بے جا یہ وضاحت بڑہ چکی ہے

فرد ارمان کے خلاف دستور ہیں مزاج
ابکہ فنائی کی سنتوشؔ علامت بڑہ چکی ہے

 

Rate it:
Views: 269
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets