ہر موٹر پر تمھیں ڈھونڈتے رہے ہم
تمھارے انتظار میں کھڑے رہے ہم
آ جائو شاید تم ہمارے سامنے کبھی
اسی گھات میں عمر بھر لگے رہے ہم
تمھاری صورت تھی ہماری نظروں میں
اسے پیار سے دن رات دیکھتے رہے ہم
نہ جانے کیا کہ گئے تم جاتے جاتے
اسی بات کو زندگی بھر سوچتے رہے ہم
لٹتے رہے ہم کارواں عشق میں بار بار
لیکن منزل کی جانب گامزن رہے ہم