ہر پل تیری سمت میرادھیان رہتا ہے
ایک دو گھڑی نہیں یہ ہرآن رہتاہے
تو بھی میری یاد میں کھویا ہو گا
میرےدل میں ایسا گمان رہتا ہے
جس سےاپنےدکھ بانٹ لیتاہوں
دل میں ایک ایساانسان رہتاہے
آ
ج مرےکل کوئی یادنہ کرےگا
توکیوں اکٹھاسامان کرتارہتاہے
اصغرکو جو دوست دکھ دیتےہیں
یہ انہیں کرتا خوشیاں دان رہتاہے