ہر پل گاتے رہنا اچھا
ہر پل ہنستے رہنا اچھا
کب ہوتے ہیں یہ دکھ اچھے
ہنستے سہتے رہنا اچھا
میری دھڑکن کے سُر سارے
تم بھی سنتے رہنا اچھا
ہو جاؤ ناراض کبھی تم
باتیں کرتے رہنا اچھا
ہجر کا قصہ چھیڑوں جب بھی
تم بھی ہنستے رہنا اچھا
موتی کی گر آس نہیں ہے
سیپی چنتے رہنا اچھا
عزم ہے گر کچھ کر دینے کا
سپنے بُنتے رہنا اچھا
پتیوں کو گل کیسے کہیئے
تھا مل جل کے رہنا اچھا
بے خوفی سے پھول کے جیسے
اک دن کھل کے رہنا اچھا
یادوں کی آغوش میں چھپ کر
نظمیں کہتے رہنا اچھا
اچھا برا اللہ ہی جانے
سب کو کہتے رہنا اچھا
چڑھتے سورج کو سجدے سے
دن بھر سوتے رہنا اچھا
سارا دن سوتے رہنے سے
دن بھر روتے رہنا اچھا
سارا دن روتے رہنے سے
کچھ کچھ کرتے رہنا اچھا
زخم ندیم اتنے اس دل پر
نمے گاتے رہنا اچھا