ہر چہرہ ایک نقاب ہے سمجھنے میں بڑی دیر لگے گی

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

ہر چہرہ ایک نقاب ہے سمجھنے میں بڑی دیر لگے گی
کہاں ملے گا اپنا مزاج الجھنے میں بڑی دیر لگے گی

میری گلستانوں کو درد کی صدا نہ دے کبھی
کہیں سوکھا پڑا تو شاداب ہونے میں بڑی دیر لگے گی

ہر بار محبت سے تعاقب کرتے آیا ہوں مگر
پتہ بھی تھا کہ بے داغ ہونے میں بڑی دیر لگے گی

حسرتوں کے پیچھے باضابطہ نہیں رہتے لوگ
پھر نہ کہنا زندگی عذاب بننے میں بڑی دیر لگے گی

لفظ لفظ سے بنتے ہیں فقری تم جوڑتے ہی رہو
مدبر پھر یہ کتاب بننے میں بڑی دیر لگے گی

تمہیں اب سے لمحوں کی قدر کرنی چاہیے سنتوشؔ
گذر گیا پل تو حساب گننے میں بڑی دیر لگے گی

 

Rate it:
Views: 717
08 Jan, 2011