ہمارا اور ان کا ربط تو مواصلاتی ہے
مگر محبت کا رشتہ بڑا جذباتی ہے
ہر پیغام میں وہ مجھےیادرکھتےہیں
میرے لیے یہ بات بھی التفاتی ہے
اپنے پیاروں سےہمیں دور رہنا پڑتا ہے
کئی بار قسمت انسان کوآزماتی ہے
دو دلوں کو کبھی ایک ہونے نہیں دیتی
مولاتیری دنیابھی کتنی نامساواتی ہے
کس کہ ساتھ اس کی جدائی کا درد بانٹوں
اس جہاں میں کوئی نہ میرا ساتھی ہے
رب سے مانگتاہوں دعاہیں اس کی قربت کی
میرا ایمان ہے کےدعا اپنا اثر دکھاتی ہے