ہماری آنکھوں سے چرا لو

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

ہماری آنکھوں سے چرا لو یہ اداس شام
آغوش چاہت میں چھپا لو یہ اداس شام

ہمیں تمہارے قرب میں بیتانی ہے یہ رات
اپنے ہجر سے نکالو یہ اداس شام

اسکے آنے کے سب چراغ بجھ چکے ہیں
اب آنسوؤں سے جلا لو یہ اداس شام

دن تو بیت گیا ہے انتظار یار میں
اب سینے سے لگا لو یہ اداس شام

اک ہرجائی شخص کا تحفہ سمجھ کر امتیاز
اپنی پلکوں پہ سجا لو یہ اداس شام

Rate it:
Views: 535
25 May, 2011