Add Poetry

ہمارے ربط میں دلبر یہاں ہر چیز حائل ہے

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

کبھی سروس معطل ہے
کبھی کمزور سگنل ہے
کبھی بجلی کی بندش ہے
بیٹری بھی نامکمل ہے
کبھی پیکج نہیں باقی
ابھی تو کال مشکل ہے
ہمارے ربط میں دلبر
یہاں ہر چیز حائل ہے..
کبھی بھیا کی آمد ہے
کبھی پاپا ہیں گھر پر
ہزاروں کام ہیں گھر کے
مما بیٹھی ہیں سرپر
ابھی تو بات نہیں ممکن
ابھی میسج بھی مشکل ہے
ہمارے ربط میں دلبر
یہاں ہر چیز حائل ہے..
گلی میں رک نہیں سکتی
میں چھت پر آ نہیں سکتی
میں تیری دید کی خاطر
کہیں بھی جا نہیں سکتی
کہیں بھی آنے جانے پر
پابندی بھی مکمل ہے
ہمارے ربط میں دلبر
یہاں ہر چیز حائل ہے..

Rate it:
Views: 539
25 Feb, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets