Add Poetry

ہمارے مقدر میں گر آپ کی چاہت ہوتی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہمارےمقدر میں گر آپ کی چاہت ہوتی
ہماری زندگی میں محبت ہی محبت ہوتی

مقدرکی آندھیوں سےکبھی ہار نہ مانتے
ہمارے پیار میں کچھ ایسی شدت ہوتی

آپ کی خاطردنیا کو ٹھکرا دیتا اصغر
اگرحاصل تمہارےپیار کی لذت ہوتی

ہم خیالی پلاؤ پکا کرخوشی نہ مناتے
جو ہماری بھی پوری ہر حسرت ہوتی

دنیا کسی حسیں خواب کی صورت ہوتی
اگرلوگوں کے دلوں میں نہ نفرت ہوتی

Rate it:
Views: 412
09 Feb, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets