ہمسفر

PoetFaiza Umair Submitted byFaiza Umair
Text size

زندگی حیراں ھوں تجھ پہ اتنا
ملے اک اجنبی سے جو نہ تھا میرا اپنا

اُس کی قربت میں تھا سکوں اتنا
بھول گئ درد و غم نام و نشاں اپنا

وہ تھا درد کا تاجر اور میں بے آس بے سہارا
سکوت درد میں ملا بے لوث خسارہ اتنا

اُسے بھی پیار ھو مجھ سے یہ تھی دل کی خواہش
دُور رہ کر بھی سمجھا اُسے ہر پل اپنا

دل ناداں کی تسلی کو کافی ھے اک لفظ بھی “فائز“
جھوٹ ہی سہی مگر اک بار تو کہے مجھے ہمسفر اپنا

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied