ہم آج اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں
سر عام اس بات کا اقرار کرتے ہیں
تم میری اس بات کو مانو یا نہ مانو
جان سے زیادہ تمہیں پیار کرتے ہیں
جو برے وقت میں چھوڑ کے چلے جائیں
ہم لوگ ایسا نہ کبھی یار کرتے ہیں
اپنی ہر خوشی وار دیں گے تجھ پہ
اپنا سب کچھ ہم تم پہ نثار کرتے ہیں
ہم نے تو اپنے دل کی بات کہہ دی اصغر
اب دیکھنا ہے آپ کتنا اعتبار کرتے ہیں